- Other
- >
- Hayat Rasool Ummi - Khalid Masood - حیات رسول امی - خالد مسعود
Hayat Rasool Ummi - Khalid Masood - حیات رسول امی - خالد مسعود
£18.00
£18.00
Unavailable
per item
By Khalid Masud
حیات رسول امی جناب خالد مسعود کی آخری تصنیف ہے ۔۱۹۶۷ء میں جب ان کے استاد امام امین احسن اصلاحی سے یہ فرمایش کی گئی تھی کہ وہ قرآ ن مجید کی روشنی میں سیرت النبی پر کتاب لکھیں تومولانا نے 'تدبر قرآن' کے کام میں اپنی مشغولیت کا عذر پیش کر تے ہوئے اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ خالدمسعود یہ کام کرنے کے اہل ہیں ۔حیاتِ رسول اُمی کی تمہیدمیں جناب خالد مسعود لکھتے ہیں :''مولاناکے اس جواب پر میں دل ہی دل میں ہنسا کہ من آنم کہ من دانم ، مولانا میرے بارے میں کس قدر خوش فہمی میں مبتلا ہیں ،اس طرح بات آئیگئی ہو گئی اور میں نے اس موضوع پرسوچا تک نہیں۔'' لیکن یہ سعادت بھی آخر کار ان کے حصے میںآئی کہ قرآن کی روشنی میں قرآن کو انسانیت تک پہنچانے والے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کارنامۂ حیات کو مرتب صورت میں پیش کریں۔
SKU:
Sold out